افسوسناک خبر، ایک اور حادثہ، پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن جاں بحق

لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالی روڈ پر گزشتہ جمعہ کو ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔حسن بلوچ کو فوری طور پر سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔

مرحوم کے خاندان کے ذرائع کے مطابق 49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close