عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ ختم نہیں ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھیردیا

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت نے پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ ختم کرنے سے انکار۔اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو میانوالی میں ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا،عدالت نےنااہلی کا فیصلہ معطلی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہم الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل نہیں کر رہے۔

 

 

ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اضافی دستاویزات کی درخواست دی ہے ؟ ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے مصدقہ فیصلے کی کاپی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دی ۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 63 ون پی کے تحت نااہلی کی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیاگیا۔جسٹس عامر فاروق نے ااستفسار کیا کیا یہ ریفرنس سپیکر کی طرف سے آیا تھا؟علی ظفر نے کہاکہ جی ،یہ ریفرنس سپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا تھا جس پر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا،الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر اپنی فائنڈنگز دینی ہوتی ہیں ، الیکشن کمیشن نے 90 دن میں سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے۔عدالت نے کہاکہ ریفرنس میں 62 ون ایف کی استدعا کی گئی لیکن الیکشن کمیشن اس طرف نہیں گیا۔

 

بیرسٹر علی ظفر نے کہاہر رکن اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوںں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے ،جائیداد، جیولری سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوتی ہیں ،کوئی چیز بیچ دی ہے تو اس سے حاصل رقم کا بتانا ہوتا ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ کوئی ممبر اسمبلی تفصیلات نہ بتائے تو اس کی رکنیت بھی معطل ہو جاتی ہے،120 دن میں گوشوارے جمع نہ کرائیں یا غلط معلومات دیں تو وہ ممبر کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرارپاتا ہے۔ بیرسٹرعلی ظفر نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے ،عدالت نے کہا ہم الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں ،عدالت نے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close