اسلام آباد(آئی این پی ) توشہ خان ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی ۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، سابق وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہو گا یا نہیں،
عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کررکھا ہے، عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے۔ عمران خان نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں