جس ادارے نے پالا عمران نیازی نے اسی کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے اپنی ذات پاکستان کو نقصان پہنچنے سے زیادہ ہے،سعودی عرب نے عمران خان کو 14 یا 18 کروڑ کی گھڑی تحفے میں دی تھی، عمران خان نے تحفہ بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈال دیے ، عمران خان نے تحفے بیچ کر تحفے دینے والے ملک کے سربراہ کی توہین کی، عمران خان نے تحفے توشہ خانہ میں جمع کرانے سے پہلے فروخت کیے۔ تحفے پہلے فروخت کیے گئے

پھر اس کا ایک حصہ توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا، مجھے جو تحفہ ملا وہ عمران خان کو ملنے والی گھڑی سے بھی زیادہ مہنگا ہے، میں نے وہ تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا،عمران خان، آپ جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے سے قاصر ہیں، صرف چور ڈاکو کہتے رہتے ہیں، یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادارے نے سوچا ہو گا عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں شاید پاکستان کی حالت بہتر ہو جائے لیکن جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے

خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے لیکن عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ دھکا اسٹارٹ گاڑی بھی چل پڑتی ہے مگر عمران خان نہیں چل پائے، عمران خان نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو بھی نہیں چھوڑا، لوگوں کے گھر والوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا، میں سمجھتا ہوں کہ جو وطن کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔ سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور دلی رشتہ ہے، سعودی عرب کے دوریمیں محمد بن سلمان سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close