شہبازشریف کے دورے سے پہلے چین نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) چین نے ایک مرتبہ پھر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن (6 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 700 سے زائد امریکی ڈالر) امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اگلے ماہ چین کے دورے سے قبل چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا، تعمیر نو کیلئے چین کی مجموعی امدادی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close