جو چیزیں معلوم ہیں، بول دوں تو بھونچال آجائے، عمران خان کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو چیزیں معلوم ہیں، بول دوں تو بھونچال آجائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے کسی کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر کسی سے اہم ملاقاتیں نہیں کیں، اسٹیبلشمنٹ سے صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ تھا، سائفر کے معاملے پر کسی کو کوئی پیشکش نہیں کی۔

 

 

 

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کیلئے کوئی ان کا فیورٹ نہیں ہے، جبکہ جو چیزیں انہیں معلوم ہوں اگر وہ بول دی جائیں تو پھر بھونچال آ جائے گا۔ جبکہ انہوں نے لانگ مارچ کے دوران میں ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، میں نے جو لاہور میں دیکھا سنسر کرنے کی کوشش کے باوجود سب نے دیکھ لیا ہے، جمہوری پارٹی جمہور کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور امریکا کی نہیں عوام کی ضرورت ہے ، ہم عوام کو ساتھ لے کر نکلیں ہیں اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی لانگ مارچ کے دوران میں اچھرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ملک کی سب سے بڑی آزادی کی تحریک ہے ، ہم ملک میں جنگل کا قانون نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں آئین قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔جب تک معاشرہ انصاف کیلئے کھڑا نہیں ہوتا خوشحال نہیں ہوتا ۔

 

 

جب تک میں حقیقی آزادی نہیں لیں گے، آرام سے نہیں بیٹھوں گا، امریکا کے پٹھوؤ، امپورٹڈ حکومت ملک کا پیسا چوری کرکے سارا ٹبر باہر بیٹھا ہوا ہے، گوالمنڈی میں پیدا ہونے والے لندن میں بیٹھے ہیں جیسے ملکہ برطانیہ کے رشتہ دار ہیں ملک کا پیسا چوری کرکے باہر، پھر این آراو لے کر ملک میں واپس آجاتے ہیں، کیا سمجھتے ہیں؟ان کے سہولتکاراور ہینڈلرز غور سے سن لیں، یہ عوام کا سیلاب آرہا ہے۔اس کے سامنے کوئی نہیں کھڑا ہوسکتا، قوم فیصلہ کربیٹھی ہے کہ چوروں کی غلامی سے بہتر مر جانا ہے۔ہم کبھی ان کو قبول نہیں کریں گے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنی قوم اور ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں اور ملک کو وہ ملک بنائیں جو علامہ اقبال کا خواب تھا اور میرے لیڈر قائداعظم کی جدوجہد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں