ہم پاکستانیوں کو واپس آنے کی مضحکہ خیز عادت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو جواب دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا کو پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر جواب دیدیا۔وزیراعظم نے زمبابوے کے صدر کو سوشل میڈیا پر باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں مزید لکھا کہ ہم پاکستانیوں کو واپس آنیکی مضحکہ خیز عادت ہے۔

وزیراعظم نے زمبابوے کے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔جمعرات کے روز زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی تھی اور یہ بھی تحریر کیا تھاکہ آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا کر قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close