ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے فیصلہ، مرحوم کی والدہ نے کیا مطالبہ کر دیا ؟

اسلام آباد (پی این آئی) افریقی ملک کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کا پاکستان میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ مرحوم ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر سرجن بھی موجود ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی میت صبح کے اوقات میں پمز اسپتال منتقل کی جائے گی۔

ارشد شریف کی میت کینیا سے پاکستان پہنچا کر اسلام آباد کے نجی اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ صحافی ارشد شریف کی میت لے کر غیر ملکی ائر لائن کے طیارے نے رات ایک بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تھا۔مرحوم ارشد شریف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں