اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے کیوں لگے؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کا جواز بنا کر اچانک استعفیٰ دے دیا۔استعفی دینے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں