صحافی ارشد شریف ہم میں نہیں رہے، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

نیروبی (پی این آئی) صحافی ارشد شریف ہم میں نہیں رہے، آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ چند ماہ قبل پاکستان سے جانے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں موت کی اطلاع آئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کی بعض رپورٹس کے مطابق ارشد شریف ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیروبی سے آمدہ اطلاعات اور جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کوکینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق انہیں گولی ماری گئی ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی تاہم فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی ماری گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close