عمران خان کی قسمت کا فیصلہ آج، الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے گا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ آج سہ پہر 2 بجے سنائے گا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے آج پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جمع ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close