بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

سوات(آئی این پی) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔

اس ضمن میں زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں