ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں،شرکا کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد (پی این آئی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا نے کہا ہے کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کوسراہا گیا، جبکہ شرکا نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔

کورکمانڈر کانفرنس شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہے پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے ، ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close