آج کاضمنی الیکشن، پاکستان کے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالیں، عمران خان کی عوام سے اپیل

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اس الیکشن میں حصہ لیں۔تفصیلات کے مطابق آج 16 اکتوبر کے انتخابات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کیا پاکستان ایک حقیقی آزاد ملک بن کر رہے گا؟

بیرونی ملک سازش کے تحت مجرموں کو مسلط کیا گیا، کیا ہم ان کی غلامی کریں گے؟۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے لئے، اپنے بچوں کے لئے اور پاکستان کے مستقبل کے لئے اس الیکشن میں حصہ لیں، آزاد اور خودمختار پاکستان کے لئے یہ ہمارا جہاد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close