واشنگٹن (پی این آئی) بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں کسی امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے الارمنگ بات کی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں