پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم ہو رہا ہے، عمران خان کا اعلان

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ جمعہ کو شاہ فیصل کالونی کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گئی،حکومت کے جانے کے بعد دوسرا جلسہ کراچی کرنے آیا تھا،

سیاسی تحریکیں ہمیشہ سے کراچی سے شروع ہوئیں، شہر قائد کے لوگ سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، مزارقائد پر عوام نے اس وقت میری حوصلہ افزائی کی تھی،اتوار کو ضمنی الیکشن ہے، ملیر اور کورنگی کی سیٹ پر الیکشن ہو رہے ہیں، پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں یہ الیکشن نہیں ملک کا ریفرنڈم ہو رہا ہے، ضمنی الیکشن میں ملک کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ایک طرف سے 30 سال سے چوری کرنے والے ڈاکو ہیں، پہلے ملک لوٹتے ہیں پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، جب احتساب ہونے لگتا ہے تو پھر باہربھاگ جاتے ہیں،یہ این آراولیکرواپس آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے،جب کراچی کی طبعیت خراب تو پاکستان کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے، کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے، یہ چور بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، جب سے یہ ملک پر مسلط کیے گئے 50 سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلی کے بلوں نے تنخواہ دار طبقے کا جینا مشکل کر دیا ہے، اب گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔کراچی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ کراچی بارکا دعوت دینے پرشکرگزارہوں، یہ ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن وقت ہے، آپ کے سامنے ایک پیغام لیکر آیا ہوں، اگر بڑے مجرموں کو این آر او ٹو کامیاب ہو گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، وکلا برادری قانون کی حکمرانی کوسمجھتے ہیں۔ چوروں کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، چاہتا ہوں وکلا برادری میرا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک موومنٹ کی طرح وکلا حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہو جائیں،

ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر اور پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، اگر یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں،امید کرتا ہوں سب وکلا میرے ساتھ چلیں گے، قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں توملک کا کوئی مستقبل نہیں،اگر چھوٹا چور جیل اور بڑا ڈاکو اسمبلی میں جائے گا تو پھر ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔کراچی میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی تاہم میری حکومت کے آخری 3 سے 4 ماہ میں وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔ وزیراعظم رہتے ہوئے بھی نیب پر میرا اختیار نہیں تھا، اگر کبھی ماضی کی طرح دوبارہ حکومت ملی تو اسے قبول نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعت عوما کے پاس جاتی ہے امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اور کرپٹ ٹولہ اپنے کیسز ختم کروانے کیلیے اقتدار میں آیا اور اسے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے تعین کا انتخاب ہورہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں