پاکستان میں کورونا ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)کورونا ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا، گزشتہ روز 62 کیسز سامنے آئے ، گزشتہ 9 روزسے کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ، ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11ہزار 779 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مزید 62 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، گزشتہ 24 گھنٹے میں بھی کسی مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ،

ملک بھرکے ہسپتالوں مین زیرعلاج مریضوں میں سے 30 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 3 اعشاریہ 59 فیصد رہی،لاہور میں 1.75 فیصد ، ملتان میں 1.35 فیصد ،کراچی میں 0.64 فیصد اور حیدرآباد میں 0.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close