وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےمطابق پروگرام’سلیم بخاری شو‘ میں اینکر آئشہ احتشام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجز یہ کار سلیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں تبدیلی لانے کی بہت کوشش کی جارہی ہے اور ممکن ہے بہت جلد پی ٹی آئی کو پنجاب سے ہاتھ دھونا پڑے ۔

سینئر تحزیہ کار سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو کہا ہے کہ ان کو 2 ارب روپے آزادی مارچ کیلئے چاہئیں لیکن کسی بھی وزیراعلٰی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ حکومت سے اتنی بڑی رقم نکال سکے اور آگر پرویز الٰہی کو آفر ملے کہ آپ ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلٰی بن جائیں تو وہ ایک سیکنڈ بھی نہ لگائیں اور نہ ن لیگ سوچے گی کیوںکہ ن لیگ نےعمران خان کو الیکشن سے پہلے راستے سے ہٹانا ہے ، پرویز الٰہی کی حکومت صرف ایک جھٹکے کی مار ہے ۔

پرویز الٰہی کی حکومت صرف پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کی وجہ سے بچی ہوئی ہے ، جس دن یہ اجلاس ختم ہوا اس دن حکومت سے عدم اعتماد کا ووٹ مانگا جائے گا اور ان کی حکومت ختم ہو جائے گی ،انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اگر ن لیگ کی کوششیں ناکام ہو گئیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ۔ ساری باتوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پرویز الٰہی نے شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے اور پی ٹی آئی اس ملاقات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close