تعلقات میں شدید کشیدگی، امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دہمکی دے دی

واشنگٹن (پی این آئی) تیل کی پیداوار میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں خوفناک کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ جس کے بعد امریکی صدر نے سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دہمکی دے دی ہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی صورت میں ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اس حوالے سے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتائیں گے کہ انکے ذہن میں کیا اقدام ہے مگر یہ طے ہے کہ اسکے نتائج ضرور ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 ملکوں پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close