اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیولیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ بگنگ نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون ہیک ہوئے ہیں، آڈیولیکس میں کوئی ایجنسی ملوث نہیں، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہائوس میں کام کرنے والوں میں سے ہے۔پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کے تحت انویسٹی گیشن ہورہی ہے،
رپورٹ وزیراعظم کوپیش ہوگی پھرفیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئرکرنی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیولیکس کوئی ایجنسی نہیں بلکہ بعض افراد کا معاملہ ہے جن کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہاس میں کام کرنے والوں میں سے ہے، بعض لوگ پیسوں کی وجہ سے بھی ایسا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بگنگ نہیں فون ٹیپنگ سامنے آئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہائوس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں