وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا معاملہ، اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری لیکر اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم عدالت کا وارنٹ گرفتاری لیکر تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے، 3 گاڑیوں پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی ہے۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close