پاک فوج کے جوان فیفا ورلڈکپ کی نگرانی کیلئے قطر روانہ

اسلام آباد (پی این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستان آرمی کا سکیورٹی دستہ قطر کے لیے روانہ ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاکستان آرمی کا خصوصی دستہ نور خان ائیر بیس سے قطر کے لیے روانہ ہوا، دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطرحکومت کو سکیورٹی میں معاونت کرے گی۔

اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے میں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت دی تھی۔یاد رہے کہ قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور اس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں