سوات، سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طالب علم زخمی ہو گئے

سوات (پی این آئی) خیبر پختونخوا خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close