شہباز شریف کی بطور وزیراعظم الوداعی تقریر بھی تیار ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کی ہدایت کر دی تھی ، شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر عمران خان کے مارچ کے اعلان کے بعد نواز شریف نے فیصلہ تبدیل کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں ، انہیں ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیںگے۔

 

 

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آخر کے دو سے تین ہفتوں میں ہوجائے گا،الیکشن آئندہ برس اکتوبر میں ہی ہوں گے، بجلی کی قیمت میں کمی کا منصوبہ ہےمگر فوری عملدرآمد ممکن نہیں ،صوبوں نے غیر آئینی کام کیا تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں