اسلام آباد، سینٹورس مال میں آگ لگ گئی، لوگوں کو نکالنے کا کام جاری

اسلام آباد (پی این آئی) دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال سینٹورس میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس مال میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مال کے تیسرے فلور پر واقع ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close