اہم اتحادی جماعت نے وفاقی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پشاور (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر پی ڈی ایم کے حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے این پی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہے گی۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارتِ داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں