نواز شریف کا تہلکہ خیز انٹرویو، سابق وزیر اعظم نے میڈیا کے سامنے دل کھول کر رکھ دیا

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے میڈیا کے سامنے ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے۔ ان کا انٹریو آج اتوار کو میڈیا پر نشر ہوگا۔یاد رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پیر کے روز پاسپورٹ واپس ملا تھا جبکہ وہ منگل کی صبح لاہور سے دوحہ روانہ ہوئیں،

جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن پہنچی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close