اسلام آباد (پی این آئی) خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ک سرگرم اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک جانے کے بعد پہلی مرتبہ 12 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔ 25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔ سوات میں سال 2012 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔ جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں