فیصل آباد سے افسوسناک خبر، منٹگمری بازار کے پلازہ میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 جاں بحق

فیصل آباد (پی این آئی) پنجاب کے اہم ترین صنعتی شہر فیصل آباد کے منٹگمری بازار میں واقع پلازہ میں آگ سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرئع کے مطابق آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ںریسکیو ٹیموں کو عمارت میں دھویں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم کافی جدوجہد کے بعد پلازہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے متاثر ہونے والی 5 منزلہ عمارت میں نیچے دکانیں اور اوپر فیملی رہائش پذیر تھی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 شخص نے جان بچانے کے لیے بالائی منزل سے چھلانگ لگائی، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد بالائی منزل پر رہائش پزیر فیملی کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close