عمران خان کا دھرنا، فتنہ و فساد اور انارکی پھیلانے والوں کیلئے تسلی بخش فارمولہ تیار کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے دھرنا کو روکنے کیلئے تیاری مکمل ہے اور فتنہ و فساد اور انارکی پھیلانے والوں کیلئے تسلی بخش فارمولہ تیار کیا ہے، عمران خان کے دھرنے کا علاج میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے میٹنگ کی ہے اور اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فورسز کو بلائیں گے، عمران خان اسلام آباد آنے والا بنے ان کی پوری خاطر داری ہو گی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان فتنے کو ریاستی اداروں کی جانب سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں ہے،قوم سمجھتی ہے کہ یہ شخص ملک و قوم کو تقسیم کرناچاہیے اور نقصان چاہتا ہے، اسلام آباد میں چڑھائی چاہتا ہے جبکہ اس فتنے کا قلع قمع لازمی ہے،کسان اتحاد رہنما خالد باٹو نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ ہمارا دھرنا پہلے دن سے پرامن تھا۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی ہم پر نرم ہاتھ رکھا، یہ ہمارا ملک ہے اور کسان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سے ہمارے مذاکرات اچھے انداز میں چل رہے تھے اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہمارے مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں اور بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close