لاہور (پی ٹی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ اس دوران دائر کی گئی درخواست پر حکم سناتے ہوئے احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے اور احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاؤہ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں