وزیر اعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس، بنی گالہ میں مقیم شخصیات سے پوچھ گچھ کا اشارہ دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کے حوالے سے بنی گالہ میں مقیم شخصیات سے پوچھ گچھ کا اشارہ دے دیا گیا ہے ۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر بنی گالہ میں بھی کچھ لوگوں سے تحقیقات کرنا پڑیں گی۔ ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات حکومت کی قومی ذمہ داری ہے، یہ بنی گالہ لیکس ہیں، یہ زیادہ تر اجلاس اور گفتگو وہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ کو پی ایم ہاؤس کے طور پر استعمال کرتے رہے، بنی گالہ میں بھی ان کے لوگوں سے تحقیقات کرنا پڑیں گی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹ ٹو میں جو کچھ لوگ بات چیت کر رہے ہیں، یہ اجلاس بنی گالہ میں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس 27 مارچ کے بعد ہو گا، جب انہیں یاد آیا کہ ان کے پاس کوئی حل نہیں تو اس دن جو اجلاس ہوئے بنی گالہ میں ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close