اسلام آباد (پی این آئی) اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بنتے ہی امریکی ڈالر کی واٹ لگ گئی۔ کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج جمعرات کے روز بھی کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں