ہم نے ہر وہ کام کرنا ہے جس سے پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوگا، عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا ، جس وقت ہم حکومت چھوڑ کر گئے تب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 ارب ڈالر تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب انسان غلامی کی زنجیریں توڑتاہےتب وہ طاقتورہوتاہے۔

 

آزادی کےبغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،میرٹ اورقانون کی حکمرانی کےبغیرکوئی معاشرہ اوپرنہیں جاسکتا،ریاست مدینہ میں پہلےفکری انقلاب آیاتھا،مغربی معاشرےمیں سب سےزیادہ انصاف ہے، 60کی دہائی میں ہمارا ملک بہت تیزی سےآگے جا رہا تھا، جب ہم نےفارن ایڈپرانحصار کرنا شروع کیا توہم پیچھے رہ گئے، ان دوخاندانوں نےملکی دولت لوٹ کرملک پرمزیدقرضہ چڑھایا،ہیلتھ کارڈغریبوں کیلئےایک نعمت ہے،مریم کہتی ہیں ہیلتھ کارڈکوبندکردواس سےعمران خان کوفائدہ ہوگا۔مہنگائی سےعوام کی کمر ٹوٹی ہوئی ہے اور یہ 1100 ارب کے کیسز معاف کروا رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہر وہ کام کرنا ہے جس سے پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوگا ، قوم جب تک اپنے خرچے خود نہیں اٹھاتی غلام رہتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close