عمران خان نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو کال دے دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا سامنے کھڑا ہونا ہے۔ جو قوم حق سچ پر نہیں کھڑی ہوتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، برائی کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی انقلابی تحریک کھڑی ہوتی ہے۔

اس میں یوتھ نے لیڈ کیا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ طالب علم سارے اس میں شامل ہوں۔ویت نام کے خلاف جو موومنٹ چلی تھی یونیورسٹیز میں چلی تھی۔ آپ سب تیاری کر لیں. میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جیت کے دکھاؤں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close