آڈیو لیکس میں گھر کے بھید ی کے ملوث ہونے کا دعویٰ، اگلے 45 دن بہت اہم ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آڈیو لیکس میں (گھر کا بھید ی ) اندر کے افراد کے ملوث ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور پیشنگوئی کی کہ اگلے 45 دن بہت اہم ہیں، وزیر اعظم کے جہاز میں جانے والے اسحاق ڈار وزیر اعظم کے ہی جہاز میں واپس آگئے لیکن ملکی معیشت کا برا حال ہے قرض کے دلدل میں ڈوب چکے ہیں ،

موجودہ اتحادی حکومت نے تمام معاشی صورتحال کو بدصورت بنا دیا ہے ، عوام یہ بات جان لیں کہ اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے یہ صبح جائے یا شام کو لیکن انہوں نے جانا ضرور ہے ، انہوں نے معیشت کا جو حال کر دیا ہے عوام ان لوگوں کی اب شکل تک دیکھنا نہیں چاہتی ، مولانا فضل الرحمان کاچہرہ دیکھ لیں اندازہ ہو جائے گا کہ اس حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں ،حکومت کہتی ہے کہ وہ الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن اتحادی حکومت میں شامل آصف زرداری کسی صورت الیکشن نہیں چاہتے۔ پیر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس سے جو آڈیو لیکس آئی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اندر سے کوئی شخص ضرور ملوث ہے جو شخص آڈیو فروخت کر رہا ہے اس کے حوالے سے مکمل تحقیقات ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی آڈیو لیکس کا آنا اچھی بات نہیں ہے ۔ آڈیو لیکس مکمل پلاننگ کے ساتھ آتی ہیں موجودہ آڈیو لیکس کی ٹائمنگ بھی بہت اہم ہے اس حوالے سے اس پر واضح طور پر حکومت کی جانب سے جواب آنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 45 دن بہت اہم ہیں وزیر اعظم کے جہاز میں جانے والے اسحاق ڈار وزیر اعظم کے ہی جہاز میں واپس آگئے ہیں لیکن ملکی معیشت کا برا حال ہے قرض کے دلدل میں ڈوب چکے ہیں جب کہ موجودہ اتحادی حکومت نے تمام معاشی صورتحال کو بدصورت بنا دیا ہے ۔ عوام یہ بات جان لیں کہ اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے یہ صبح جائیں یا شام کو لیکن انہوں نے جانا ضرور ہے کیونکہ انہوں نے معیشت کا جو حال کر دیا ہے عوام ان لوگوں کی اب شکل تک دیکھنا نہیں چاہتی ہے ۔

ملک کے تمام مسائل کا حل نئے عام انتحابات ہی ہیں ۔ سب کو معلوم ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان ہر جگہ ہی نظر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کاچہرہ دیکھ لیں اندازہ ہو جائے گا کہ اس حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانے والے بیوقوف لوگ تھے جس نے بھی منصوبہ بنایا اس نے ریاست کی تباہی کا سوچا ہے جو لوگ زرداری اور نواز شریف کو حکومت میں لے کر آئے انہوں نے ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا ہے آج شہباز شریف نے اپنے منہ سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت کی یہ حالت ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں پیسے دینے کے لئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت کہتی ہے کہ وہ الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن اتحادی حکومت میں شامل آصف زرداری کسی صورت الیکشن نہیں چاہتے ہیں۔ عمران خان اپنی جگہ بالکل ٹھیک کھیل رہے ہیں عوام کی بات کر رہے ہیں ایک اچھا سیاستدان اپنے دروازے بند کرتا ۔ عمران خان نے سپر پاور کے ساتھ ٹکرائو لے کر رسک لیا ہے جب کہ ملک میں تیرہ پارٹیوں نے جو قبر عمران خان کے لئے کھودی تھی آج وہ خود اس میں گر چکے ہیں ۔ عمران خان نے فضل الرحمان، شہباز شریف ، نواز شریف اور زرداری سب کی سیاستدان کا ملیا میٹ کر دیا ہے جب کہ پنجاب حکومت جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی اپنے حساب سے بہتر انداز سے کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close