اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کر دی۔سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت اسحاق ڈار کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست عدالتِ عظمیٰ سے واپس لے لی گئی۔
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں