گیم پلان تیار ہو گیا، مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت الٹنے کیلئے تیار ، سینئر رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ گیم پلان تیار ہے اور سب جانتے ہیں ، کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا ہی جا رہاہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ، عمران خان کی 21 سال کی سیاست میں قوم کو کیا ملا؟ ، انہوں نے امریکی فرموں سے اپنے لئے لابنگ کرائی ، وہ اپنے جھوٹ کا سامنا کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے ۔

ان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل رہا ، یہ غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے ہیں ۔رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کی ، توشہ خانے میں چوری کی ، گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں ، شہباز گل کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے اس کا پیچھا کریں گے ، بھاگنے نہیں دیں گے ، شہباز گل لیگل نوٹس کا جواب 14 روز میں دیں ۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے متعلق سوال پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کی مدت ملازمت صرف4ماہ باقی ہیں ، وہ جاتے جاتے اپنی عزت کا بھی خیال نہیں کر رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close