اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقاتوں پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات سمیت دیگر قانونی معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی نے شہباز شریف کی نواز شریف اور اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقات پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس موقع پر شہباز گِل پر زیرِحراست تشدد کے مقدمے کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے دورہ لندن کی تفصیلات نہایت تشویشناک ہیں، تحریک انصاف اس ملاقات کو عدالت کے سامنے رکھے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حصولِ انصاف کیلئے قوم کی امیدیں عدالتِ عظمی سے جڑی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں