روسی اور چینی صدور نے شہباز شریف کو دوروں کی دعوت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمرقند میں روسی اورچینی صدور سے نہایت کامیاب ملاقات اور مذاکرات ہوئے ہیں ۔۔ٹویٹر پیغام میںخواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’’سمرقند میں روسی صدر پیوٹن اورچینی صدرشی جنپنگ کیساتھ نہایت کامیاب مزاکرات ہوئے ہیں ۔ دونوں نے شہباز شریف کو سرکاری طور اپنے ممالک کےدورہ کی دعوت دی ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےدونوں انویٹیشن قبول کر لیے ہیں ،نومبرانشاءاللہ چین کا دورہ ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہےاب بیرونی سازش کی جگہ اب ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close