اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ اور امریکہ کے بعد چین اور روس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزارت خارجہ کو چین اور روس دوروں کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ اور امریکہ کے بعد چین اور روس جانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ وزیراعظم کی روسی صدر سے ہونے
والی ملاقات میں روس دورے کی بھی دعوت دی گئی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے وزارت خارجہ کو چین اور روس دوروں کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے سیلاب پر عالمی رہنماوں کو حقائق بتائے اس کے علاوہ وزیراعظم نے توانائی ، ذراعت اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات بارے بھی اپنی سائڈ لائن میٹنگز پر فوکس رکھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں