اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور شہباز کابینہ کے رکن میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں عوام جس طرح ان کا استقبال کریں گے عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں اور اب عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور اب ان کا انحصار امریکیوں پر ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
میاں جاؤ لطیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اداروں کو للکار رہے ہیں اگر ان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کا احترام ہے، ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، سیاسی جماعتوں کے لیے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں