پاک فوج پر حملہ، سرحد پار سے فائرنگ، شہادتیں ہو گئیں

پشاور(پی این آئی)پاک فوج پر حملہ، سرحد پار سے فائرنگ، شہادتیں ہو گئیں۔۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔شہیدجوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close