عمران خان کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے، فواد چوہدری نے سنسنی خیز الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف مذہبی کارڈ استمال کیا جا رہا ہے، ویڈیوز ایڈٹ کرکے اپ لوڈ کی جا رہی ہیں، اسٹریٹجک میڈیا سیل اور اس کے ساتھ کام کرنے والے صحافی بھی شامل ہیں، یہ سارے لوگ عمران خان کے قتل پر کام کر رہے ہیں، یہ ساری اسکیم کے حصے دار ہیں، یہ لوگ مذہبی منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس نے مخالفین کے خلاف پہلے توہین مذہب کے مقدمات بنائے،

پھر دہشت گردی کے مقدمے قائم کئے، جب بات نہیں بنی تو مختلف بیانات کو لے کر مذہبی منافرت کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، عمران خان سیاسی طور پر ختم نہیں ہوئے تو انہیں جسمانی طور پر ختم کیا جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز شریف اس سب کے پیچھے ہیں جو اسٹریٹجک سیل چلاتی ہیں، پیسے بھی وہی خرچ کرتی ہیں، اسکیم بنانا بھی انہی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو بھی کرلیں، جواب ملے گا، یہ کسی بھی طرح عمران خان کو باہر کرنا چاہتے ہیں، انہیں معلوم ہے عمران خان کو الیکشن کے ذریعے نہیں ہرایا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close