کون پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

ملتان(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے ایم پی ایز کو ٹیلی فون آتے ہیں کہ پارٹی چھوڑ دو،میڈیا ہاؤسز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ عمران خان کے ساتھ مت چلو، زرداری اور نوازشریف پیسا چوری کرکے باہر چلے گئے،ہم نے اپنے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔انہوں نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینے میں ملتا ن میں تیسرا بڑا جلسہ ہے۔

 

 

جب بھی ملتا ن میں آتا ہوں عوام کا جذبے جنون کو سلام کرتا ہوں، بچوں کو سمجھانا ہے کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوسکتی جب تک وہ ملک اپنا مقام نہیں سمجھتا اور ایک چیز اپنے ذہن میں نہیں ڈالتا کہ اللہ نے ہمیں پر دیے ہیں، کوئی ضرورت نہیں کہ ہم زمین پر چیونٹیوں کی طرح رینگیں، ہم سب کو اللہ نے طاقت اور صلاحیت دی ہے کہ ہم بڑے کام کرسکتے اور ملک کو اٹھا سکتے ہیں، ملک کو علامہ اقبال کی خواب کے مطابق مثالی ملک بنا سکتے ہیں۔میں پیغام دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ آپ کو بڑا انسان بناتا ہے لیکن ہم اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ایک چھوٹے سے انسان بن جاتے ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے ساتھ بڑے صلاحیت والے کرکٹ کھیلنے والوں کی خواب بڑی نہیں تھی، جب تھوڑی سی کامیابی ملتی وہ مطمئن ہوجاتے اور پیسے کے پیچھے لگ جاتے تھے، میری ایک بات سمجھ لو پیسے کو استعمال کرنا سیکھوپیسے سے کبھی استعمال نہ ہونا۔

 

 

پیسے کے بت کی کبھی پوجا نہ کرنا،مہربانو کا مخالف بھی آصف زرداری کی طرح پیسے کے بت کی پوجا کرتا ہے، ملتان کے پاکستانیوں لاالہ الااللہ کا مطلب سمجھو، اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکنا شرک ہے، میری ٹیم کے لوگوں کو میرے ایم پی ایز کو ٹیلی فون آتے ہیں، دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ پارٹی چھوڑ دو، میڈیا ہاؤسز اور اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جاتا ہے، دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ عمران خان کے ساتھ مت چلو، خوف ایک بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، آج تک کوئی بڑا کھلاڑی، کوئی بڑا فوجی نہیں ہوا، بڑا بزنس مین نہیں ہوا جس نے اپنے خوف پر قابو نہ پایا ہو۔انہوں نے کہا کہ میں رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ، اس کا مقصد تھا کہ جب ریاست مدینہ میں ہمارے پیارے رسول ﷺ نے چھوٹے سے لوگوں کو بڑے انسان بنا دیا، ان کے خوف ختم کردیے ، پوجا کرنے والے بت ختم کردیے، بعد میں انہی لوگوں کئی سو سال دنیا کی امامت کی، میں نے اپنی قوم کو اپنی نبی پاکﷺ کی سنت پر چلانا ہے، ہمیں اسی راستے پر واپس جانا ہے۔ہم نے اپنے ملک کو آزاد کرنا ہے، زرداری اور نوازشریف 30سال سے ملک کا پیسا چوری کرکے باہر چلے گئے۔

 

 

یہ وہ لوگ ہیں جن کے ذریعے ہمیں ریموٹ کنٹرول کیا جاتا ہے، ان میں اتنی جرات نہیں، روس ہمیں سستا ترین تیل دے رہا تھا، لیکن مہنگا ترین تیل اور بجلی کردی۔ہمیں اپنے ملک کو آزاد کرنا ہے، اپنے ملک کے فیصلے ملک میں ہونے چاہئیں، جب کوئی قوم ہاتھ پھیلاتی ہے تو اس کی عزت نہیں ہوتی۔ہمارے کسانوں کے انتہائی برے حالات ہیں، کسانوں کے خرچ اتنے کہ زمین پر پیسا نہیں لگا سکتا، ایکسپورٹ سے اپنی دولت میں اضافہ کررہے تھے، ساڑھے تین سال میں پاکستان کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ تھی، ترسیلات زر، ٹیکس ، فصلوں پیداوار ریکارڈ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close