فوج کا نیا سربراہ ٹاپ پانچ جرنیلوں میں سے ہی بنایا جائے گا، بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوج کا نیا سربراہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے بنایا جائے گا، ان شاءاللہ اس اصول سے روگردانی نہیں کریں گے، یہ تعیناتی وزیراعظم ادارے کی مشاورت سے کرتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا فیصل آباد جلسے میں بیان شہباز گل کے بیان کی دوسری قسط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے پاک فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اب دوسری قسط عمران خان نے خود لانچ کی اور فوج کے 5 یا 6 تھری اسٹار جرنیلوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے بھی ہمیشہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے ایک کو آرمی چیف بنایا، صرف بھٹو دور میں ضیاء الحق کو گیارھویں بارہویں نمبر سے منتخب کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close