ہمیں آپ پر فخر ہے، بھارت کے خلاف جیت پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد(پی این آئی )بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی گرین شرٹس کومبارکباد دی ، آرمی چیف نے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخرہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارکباد دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close