اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے کیونکہ یہ صوبائی حکومت نہ صرف کرپٹ اور غیرقانونی ہے بلکہ اس نے سیلاب سے متاثرہ افراد و علاقوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی وی لاہور سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ حرام کی کمائی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں ضمنی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ 63 اے پر اپنی رائے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کیخلاف فیصلے پر نظرثانی کی اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرے کیونکہ پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ شمار بھی نہیں کئے گئے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کی سزا بھی سنا دی گئی، پنجاب حکومت کسی بھی وقت گرائی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لیے کام جاری ہے اور کامیابی تک جاری رہے گا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں