صدقے جاؤں، مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بے چاری کے پاس جائیداد نہیں، دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی، عمران خان

بہاولپور (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑی مونچھوں والا لوٹا ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھا عیاشی کرتا رہا، ساڑھے تین سال حکومت میں رہا پھر لوٹے نے منہ دوسری طرف کر لیا۔گزشتہ شام بہاولپور میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم بیدار ہوچکی ہے، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے، بے ضمیر اور ضمیر فروش پرانے پاکستان میں رہ گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف قوم تو محنت کر رہی ہے تم پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہو، آپ نے کبھی ایسے لیڈر کے ساتھ نہیں جانا جو بیرون ملک مانگنے جائیں، دس سال پہلے ان سے پوچھا اربوں کی جائیداد ہے پیسا کہاں سے آیا؟ مریم نواز کہتی ہے لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صدقے جاؤں، مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بے چاری کے پاس جائیداد نہیں، دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی، مریم کے صحت مند بھائی کہتے ہیں الحمداللّٰہ جائیدادیں ہماری ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان 30 سال سے ملک کا پیسا چوری کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close