گجرات (آئی این پی)چیئرمین پاکستا ن تحریک اور سابق وزیراعظم انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شکر ہے میری کوششوں سے قوم جاگ گئی ہے، پہلے شعور اور بعد میں انقلاب آتا ہے، حقیقی آزادی کا انقلاب قوم کو وہاں لے کر جائے گا جو علامہ اقبال کا خواب تھا، غیرت مند اور خوددار قوم جس کی دنیا عزت کرے گی، پاکستانی بڑی عظیم قوم ، ہمیں حقیقی آزادی حاصل کرنی ہو گی ،ساری قوم میرے ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک چلانے کی تیاری کرے ،
وقت آ گیا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت ہو گی، میری دعا ہے کہ وہ وقت آئے جب کہیں دنیا میں پاکستانی جائیں گے تو لوگ کہیں گے وہ دیکھ پاکستانی آرہا ہے، ڈکٹیٹر نے امریکہ کی جنگ میں شرکت کر کے 80ہزار پاکستانی قربان ہوئے، آج بھی جن کو مسلط کیا ہے وہ بھی امریکہ سے حکم لیتے ہیں،روس سے سستا تیل نہیں خریدتے کیونکہ امریکہ ناراض ہوگا، نہ ہی امپورٹڈ حکومت پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ میں استعمال ہونے سے روکیں گے، جس سے قوم کو نقصان ہو گا،سیلاب متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر لمحے ان کے ساتھ ہوں اور ان کی ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گجرات میں (ق) لیگ کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کیلئے جگانے کی کوشش کر رہاہوں،شکر ہے قوم جاگ گئی ہے، ایشوز کی سمجھ آ گئی ہے، کیونکہ پہلے شعور اور بعد میں انقلاب آتا ہے، حقیقی آزادی کا انقلاب قوم کو وہاں لے کر جائے گا جو علامہ اقبال کا خواب تھا، غیرت مند اور خوددار قوم جس کی دنیا عزت کرے گی، وقت آ گیا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت ہو گی، میری دعا ہے کہ وہ وقت آئے جب کہیں دنیا میں پاکستانی جائیں گے تو لوگ کہیں گے وہ دیکھ پاکستانی آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسان بڑے کام کرتا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے لیکن جو قوم حقیقی آزادی حاصل نہیں کرتی وہ ترقی نہیں کر سکتی، غلام قوم اوپر نہیں جا سکتی، غلام صرف غلام بن سکتے ہیں، آزاد انسان علامہ اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں اور پرواز کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انسان کو اس وقت تک عزت نہیں مل سکتی جب تک وہ اپنی عزت خود نہ کرے،
دنیا سے عزت کرانی ہے تو پہلے اپنی عزت خود کریں، جو قومیں اپنے لوگوں کی عزت نہیں کرتیں ،بھیڑ بکریوں کی طرح رکھتی ہیں ظلم کرتی ہیں، انسان نہیں سمجھتیں اس قوم کی کوئی عزت نہیں کرتا، اس سب سے پہلے ہم نے اپنی قوم کو آزاد کرنا ہے، حقوق دینے ہیں، انصاف کرنا ہے، دنیا میں ہمارے سبز پاسپورٹ کی عزت چیری بلاسم جیسے لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستانی بڑی عظیم قوم ہے، ہمیں حقیقی آزادی حاصل کرنی ہو گی، خودار قوم کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتی، خودار انسان بھوکا مر جاتا ہے لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ہے، ساری قوم تیاری کرے، میرے ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے، نوجوانوں نے نکلنا ہے، انصاف کے نظام کو درست کرنا ہے، آج ملک میں امپورٹڈ حکومت ہے اوروزیراعظم ایسا ہے کہ بوٹ پالش اچھے کرتا ہے، جتنے بڑے بوٹ ہوتے ہیں اتنی ہی اچھی پالش ہوتی ہے ، قوم میرے ساتھ نکلے، ہمارے اوپر چوروں کا ٹولہ تھری سٹوجز مسلط کئے گئے ہیں، یہ اپنے بیرونی آقائوں کے جوتے اچھی طرح پالش کرتے ہیں، عمران خان ان کے بیرونی آقائوں کو اس لئے گوارا نہیں تھا کیونکہ وہ کہتا تھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ، کسی کی غلامی ماننے کیلئے تیار نہیں تھا، ملکی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کیلئے تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے امریکہ کی جنگ میں شرکت کر کے 80ہزار پاکستانی قربان ہوئے، آج بھی جن کو مسلط کیا ہے وہ بھی امریکہ سے حکم لیتے ہیں،روس سے سستا تیل نہیں خریدتے کیونکہ امریکہ ناراض ہوگا، نہ ہی امپورٹڈ حکومت پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ میں استعمال ہونے سے روکیں گے، جس سے قوم کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آزادی صحافت کے لئے سٹینڈ لیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر لمحے ان کے ساتھ ہوں اور ان کی ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے، ہفتہ کے روز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کر رہا ہوں اور متاثرین کے پاس جا کر ان کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کو حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے بھی تیار کروں گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں